Similia Homoeo Clinix

Rating 4.6 (average of 44 opinions)

Similia Homoeo Clinix's official Facebook page.Selected Health information from www.similiaclinix.com Join us on Twitter: http://twitter.com/drduago Our video channel on YouTube: www.youtube.com/Similiaclinix and Skype:Similiaclinix




ڈاکٹر احمد اعجاز ڈاکٹر نادیہ احمد
ڈاکٹر احمد اعجاز /ڈاکٹر نادیہ احمدشعبہ ہومیو پیتھی کے معتبر نام " سمیلیہ ہو میو کلینکس " کے نام ایبٹ آباداور مانسہرہ میں ادارہ چلا رہے ہیں ۔اور دکھی انسانیت کی خدمت انکی دہلیز پر سرانجام دے رہے ہیں۔بی ایچ ایم ایس میں ہزارہ یورنیورسٹی سے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔وہ پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہیں جنہیں کسی یونیورسٹی نے گولڈ میڈل دیا ۔اس کے علاوہ نفسیات اور منیجمنٹ سائنسز میں بھی اعلی ڈگری کے حامل ہیں۔ اور انٹرنیٹ (www.similiaclinix.com) اور
www.drahmedejaz.com کے ذریعے دنیا بھر سے درینہ اور پیچیدہ امراض میں مبتلا مریض ان سے مستفید ہورہے ہیں۔ان کے مریض اس وقت انڈیا،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،اٹلی، فرانس، آسٹریلیاء ،نمیبیا،امریکہ،قطر، کویت، ا فریقہ،قازاکستان،کوریا،میں موجود ہیں۔اور دن بہ دن انکی تعداد بڑھ رہی ہے۔جس سے نہ صرف ملک کا نام روشن ہوتا ہے بلکہ دنیا بھر موجود ہر طبقہ کے لوگوں کو ایک بہترین اور معیاری علاج کی سہولت میسر آرہی ہے۔
ڈاکٹر احمد اعجاز/ ڈاکٹر نادیہ احمدنے سب سے پہلے ہومیوپیتھی میں ماڈرن کلینکس کی بنیاد رکھی جس کو پاکستان کے نامور ہومیو پیتھس، ایلوپیتھکس،ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی پشاور،روٹری کلب،ایلاف کلب، کے علاوہ فلمسٹارجن میں آصف خان ،عجب گل ،اور ارباز خان نے وزٹ کیا۔اور" سمیلیہ ہو میو کلینکس کی ہر سطح پر تعریف کی گئی۔ اب اسکے طریقہ کار کو علاقا ئی ا ور ملکی سطح پر اپنایا جارہاہے۔
2007 ئ میں سمیلیہ ہیلتھ اینڈ ایجو کیشنل سوسائٹی (SHES) کی بنیاد رکھی اور کئی ایک بیماریوں پر مختلف طبی کیمپ منعقد کر چکے ہیں جن میں کینسر ، جلدی امراض ،خواتین کے امراض وغیرہ شامل ہیں ۔ مختلف اخبارات میں آرٹیکلز بھی چھپ چکے ہیں جن میں
١۔حضرت محمدۖایک طبیب حاذق
٢۔کینسر کی سرجری نہیں صرف ہو میو پیتھک علاج
٣۔بانجھ پن اور ہومیو پیتھی
٤۔ امراض زہراوی
٥۔ڈیپریشن
٦۔کیا ہو میو پیتھی سائنسی طریقہ علاج ہے
٧۔ڈائلیسس کیوں؟
٨۔الرجی اور اسکا ہومیو پیتھک علاج
اس کے علاوہ درجنوں مضامین مختلف اخبارات کی زینت بن چکے ہیں
انکی دو کتابیں
.1مائنڈ فلنس Mindfulness
.2 رائٹ ہیلنگ Rite Healing
Hypnosis & Trance .3
LM Potencies.4
NLP.5
مارکیٹ میں دستیاب ہیں
عنقریب ان کی چند کتابیں بھی منظر عام پر آنے والی ہیں ۔جن میں
.6اعجاز ہومیو پیتھی
.7١٠٠ کیس کیئر ود کلاسیکل ہومیو پیتھی
.8تھیلیسیمیاء اور ہومیوپیتھک علاج
.9ڈاکٹر دعاگو
.10 منکی مائنڈ (Monkey Mind)
ادارہ محاسب نے ڈاکٹر احمد اعجاز سے ایک انٹرویو کیا جو قارئین کی نذر ہے
سوال : آپ کے ایسے مشکل کیس جو شفاء یاب ہوئے ہوں ؟
مشکل کیس جن میں شیاٹیکا،پاگل پن،ڈیپریشن،پتہ،گردہ و مثانہ کی پتھری،بانجھ پن،دل کی بلاکج،الرجی،ٹانسلز،ناک کی ہڈی کا بڑھنا،کمزوری وغیرہ کے علاج میں اللہ تعالیٰ نے خصوصی کرم سے نوازہ ہے اور لاتعداد لوگوں کو شفاء ملی ہے۔
سوال:زمانہ طالبعلمی کا کوئی کامیاب تجربہ بتائیں۔
جواب:گرمیوں کی ایک رات اپنے فلیٹ پر واپس آیاتو محترم قاضی محمد صدیق صاحب کا خط دروازے کے ساتھ رکھا ملا جس میں انہوں نے کہا کہ جونہی یہ خط ملے فوراً ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مریض سے ملیں اور خیال رکھیں۔ اس وقت تقریباً رات کے گیارہ بجے ہسپتال پہنچا حال معلوم کیا تو پتا چلا کہ لڑکے کی اپنے بھائی سے لڑائی ہوئی ہے بڑے بھائی کے آگے کچھ بولا تو نہیں ہے لیکن کافور کی چھ گولیاں پانی میں مکس کرکے پی گیا ہے اور اس وقت سے اب تک کوما کی حالت میں ہے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ صرف دعا کریں۔اور ایک نلکی پیشاب اور خوراک کی لگا دی ہے جس کے ذریعے خوراک دی جارہی ہے اور ایسی میڈیسن بطور انجیکشن دی جارہی ہیں جو بذات خود Hepatotoxic ہیں اور کافور تو پہلے ہی جگر کو بہت نقصان پہنچاتی ہے ۔مریض کے پیشاب میں خون آرہا تھا اگلے دو دن بھی مریض کی یہی کیفیت رہی تیسرے دن لڑکے کا والد جو کراچی میں خراد مشین کا کام کرتا ہے ایبٹ آباد پہنچ آیا اور بولا یا ر اعجاز کوئی بندہ مجھ سے میری زندگی لے لے مگر میرا بیٹا ایک بار مجھ سے بات کر لے اور میں اس کو کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہوں ۔ میں نے کہا کہ اگر آپ ہو میو پیتھی کو موقع دیں تو آپکا بیٹا ٹھیک ہو سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ کوئی مداخلت قبول نہیں کی جائیگی اور آپ تمام اٹینڈنٹس کو گھر بجھوا دیں اور رات آپ اس کے ساتھ اکیلے ہوں میں رات کو میڈیسن لیکر آئونگا ۔
ڈاکٹر دولت سنگھ کی پریکٹس آف میڈیسن میں کافو ر کے زہرکے توڑکے لیئے کافور کی سفارش کی گئی ہے۔کافور Q کے پانچ قطرے رات دس بجے خوراک کی نالی کے ذریعے دیے گئے ۔ پانچ منٹ کے بعداقبال (مریض کا نام جو بدل دیا گیاہے) کو سبز رنگ کی قے کثیر مقدار میں شروع ہو گئی اور ڈیوٹی پر موجود نرس نے اسے Stimitill کا انجیکشن دیکر قے بند کرنے کی کوشش کی ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ کافور Q کے پانچ قطرے دیے گئے نصف گھنٹہ کے بعد دوبارہ قے شروع ہوئی اور خود بخود ختم ہو گئی ۔مشتاق کو آخری خوراک رات دو بجے دی گئی اگلی صبح 10 بجے جب اقبال کے والد سے رابطہ ہوا تو وہ وارڈ میں مٹھائی بانٹ رہا تھا ۔ اقبال آٹھ دن کوما کی حالت میں رہنے کے بعد ہوش میں آگیا تھا۔ جہاں ایلوپیتھی مریض کے لیئے کچھ نہیں کر سکتی تھی وہاں انتہائی سائنتیفک ہو میو پیتھی کی ایک دواء نے (Similia) کے اصول کے مطابق مریض کو شفا سے ہمکنار کر دیا اور بعد میں پیشاب میں خون آنے کے لیئے Terebinthina Q دی گئی سات دن کے بعد مریض گھر چلا گیا اور آج تک باالکل ٹھیک ٹھاک ہے کراچی میں اپنے والد کے ساتھ خراد کی مشین پر کام کر رہا ہے۔
سوال :مستقبل کی پلاننگ کیا ہے۔
جواب:ہم اپنے ملک پاکستان میںہومیوپیتھی کی عظیم ا لشان یورنیورسٹی بنانا چاہتے ہیں۔تاکہ ہم بھی اس عظیم علم وفن کواپنے آنے والی نسل تک بہترین طریقے سے منتقل کرسکیں۔اور لوگوں کو بہترین علاج میسر آسکے۔
سوال:اتنے کم وقت میں اتنی تیز ترین ترقی کیسے ممکن ہے ؟
جواب:اس کیلیئے میں اپنے رب کا شکر گزار ہوںکہ اس نے اتنی مقبولیت عطاء کی۔اس کے بعد میں اپنے والدین کابھی مشکور ہوں کہ انہوں نے دوران تعلیم مجھے موقع فراہم کیاکہ میں اپنی مرضی کی فیلڈ میں جائوں،اس کے بعد میں اساتذہ کا مشکور ہوں جنہوں نے میری ہمت افزائی کی۔اور میرے دوست ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور مجھے زندگی کی راہ میں اپنے تجربات سے سکھاتے رہے۔اور میںاپنی اہلیہ ڈاکٹر نادیہ احمد کا بھی شکرگزار ہوں جس نے زندگی کے ہر موڑ پر میراساتھ دیا اور کلینک کے ساتھ ساتھ مجھے ذہنی طور پرپرسکون رکھا۔اور مجھے کام کرنے کا موقع دیا۔چونکہ میری تعلیم منیجمنٹ کی بھی ہے تو میں کسی بھی عام انسان سے زیادہ بہتر طریقے اور کم وقت میں انجام دے سکتا ہوں۔لیکن اس کے باوجود میں ایک دن میںاٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں۔اور 1993 سے آج تک کر رہاہوں۔جب لوگ آرام کر رہے ہوتے ہیں تو میں مریضوں کے کیس پڑھ رہا ہوتاہوں۔میں چھٹی والے دن بھی کام کرتا ہوں۔اپنے ہر مریض پر ذاتی توجہ دیتاہوں ،معیاری ادویات استعمال کرتا ہوں۔جسکی وجہ سے مشکل سے مشکل مریض بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اس وقت دنیا بھر سے لوگ علاج کیلیئے رجوع کرتے ہیں۔اور انہیںمایوسی نہیں ہوتی۔
سوال:ایک عام آدمی کو ایلوپیتھی اور ہومیوپیتھی میں فرق کیسے سمجھائیں گے؟
جواب:ایلوپیتھی کے ساتھ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ چند مفاد پرست ڈاکٹروں اور ادویات بنانے والی کمنپنیوں نے اس فن کو کاروبار کی شکل دے دی ہے اور ان بزورگوں کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے جنہوں نے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے اور بیماری سے پاک رکھنے کے لیئے اپنی زندگیاں اپنے آپ پر سخت کر لی تھیں۔آ ج عالم یہ ہے کہ ایلو پیتھی کی دوائووں سے کھلواڑ کرنے والے نیم حکیم یا عطائی قسم کے معالجوںکی تعداد مریضوں کی تعدادسے کسی قدر زیادہ ہے ۔
ہومیو پیتھی کا فلسفہ قانون قدرت کی پیروی کرتا ہے۔ یہاںمرضکے اسباب پر پہلے سے ہی غور کر لیا جاتا ہے بعد ازاں علامتوں کے ذریعے پہچانا جاتاہے کہ مریض کو کونسی دوا درکار ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ اناڑی قسم کے یا نیم حکیم ہو میو پیتھ محض چند علامتوں کی بنیا د پر دوا تجویز کرتے ہیںاس کا نتیجہ ایلو پیتھی کی طرح کچھ مدت کے لیئے فائدہ کی شکل میں نظر آتا ہے لیکن مرض کی گرہ اور مضبو ط ہو جاتی ہے۔اس لیئے وقتی فائدہ کے بجھائے ماہرین فن سے علاج کروایا جائے۔
سوال:سیمیلیہ ہومیوکلینکس میںعلاج کا طریقہ کارکیا ہے۔اورآپ کن امراض کا علاج کرتے ہیں؟
جواب:سیمیلیہ ہومیوکلینکس میںہر طرح کیے امراض کاعلاج کیا جاتا ہے۔جسکی وجہ یہ ہے کہ ہومیو پیتھی میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس لیے کسی ایک انسان کو جتنی بھی بیماریاں ہو سکتی ھیں۔ انکوہومیو پیتھی ڈیل کرتی ہے۔بلکہ بڑے بڑے آپریشن سے بھی بچاتی ہے۔ پتہ وگردہ اور مثانہ کی پتھریاں،پراسٹیٹ،بواسیر،رحمی و جسمانی رسولیاں،سسٹ،ٹانسلز اور ناک کی ہڈی کا بڑھنا ،جنسی صحت Feel Young Again))،کمر اورجوڑوں میں وقفہ کا بڑھ جانا کے بغیر آپریشن علاج جبکہ اس کے علاوہ بے اولادی،فالج،لقوہ،قدکا نہ بڑھنا، چنبل،بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا،بالوں کا گرنااور قبل از وقت سفید ہوناوغیرہ شامل ہیں۔سب سے پہلے مریض کی علامات لی جاتی ہیں۔پھر انکو ریپرٹرائزیشن کے ذریعے جانچا جاتا ہے۔اگر کسی ٹیسٹ کی ضرورت ہو تو وہ بھی کروائے جاتے ہیں۔پھر بیماری کے اسباب ،مجموعہ علامات اور مریض کے مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے ہومو پیتھی کے اصولوں کے عین مطابق دواء منتخب کی جاتی ہے۔اور کلینک کی فارمیسی سے دنیا کی بہتر ین میڈیسن مریضوں کو انتہائی مناسب قیمت پر مہیا کی جاتی ہیں۔جس سے شفاء کے امکانات زیادہ روشن ہو جاتے ہیں
0333-8001011 0345-9590044

    Hospital, Psychologist, Alternative & Holistic Health Service

   +92-333-8001011

      18-China Centre,Mansehra road Abbottabad, Abbottabad, Pakistan

Leave a comment




"Find your fav relax venue... in one click"